Find missing family - Urdu

گُمشدہ خاندان کو تلاش کریں

ہماری انٹرنیشنل فیملی ٹریسنگ سروس کےذریعےبیرون مُلک اپنےگُمشدہ رشتہ داران کو تلاش کرنے میں مدد حاصل کریں اگرآپ جنگ، قُدرتی آفت یا ہجرت کی وجہ سے علیحدہ ہوگئےہیں۔

ہم کیسے مدد کرسکتےہیں

ہم آپ کی مدد کرنے کےقابل ہوسکتےہیں:

  • آپ کے گُمشدہ خاندان کوتلاش کرنےمیں
  • آپ کے خاندان کو پیغام بھیجنےکےذریعے(لیکن رقم یا پارسل نہیں)
  • حراست میں ہونےکا سرٹیفکیٹ حاصل کرنےمیں (ایسےافراد کےلئے جن سے انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس [آئی سی آرسی] کی طرف سےمُلاقات کی گئی ہےاورجن کا اندراج حراست میں ہونےوالےکےطورپرکیا گیا ہے)۔

یہ ایک مُفت اور رازدارانہ انسانیت دوست تنظیم ہےجوخاندانوں کو آپس میں دوبارہ جوڑنے میں مدد کےلئے ہے۔ ہم آپ کی اجازت کےبغیرآپ کےبارےمیں معلومات کوکسی اور تک نہیں پہنچائیں گے۔

ہم کن کی مدد کرسکتےہیں

آپ ہماری فیملی ٹریسنگ سروس استعمال کرسکتےہیں اگرآپ خود اُس سےرابطہ کرنےمیں ناکام رہےہیں اورآپ پرمندرجہ ذیل دونوں لاگو ہوتےہیں:

  • آپ برطانیہ میں ہیں
  • آپ جنگ، قُدرتی آفت یا ہجرت کی وجہ سے علیحدہ ہوگئےہیں۔

ہم دیگرحالات میں بھی مدد کے قابل ہوسکتےہیں جن میں انسانی بنیادوں پرکوئی ضرورت ہے، مثال کےطورپراگرآپ کا بیرون مُلک کسی رشتہ دارسےاچانک رابطہ ختم ہوگیا ہے۔

مدد کیسےحاصل کی جائے

اپنی نزدیک ترین فیملی ٹریسنگ سروس تلاش کریں

آپ اپائنٹمنٹ بنانےکےلئے اپنی قریب ترین فیملی ٹریسنگ سروس سے رابطہ کرسکتےہیں۔

اپائنٹمنٹ میں ہم آپ سےآپ کےرشتہ دار کےبارےمیں اور اس بارےمیں سوالات پوچھیں گےکہ آپ کےخیال میں وہ کہاں ہوسکتےہیں اور ہم آپ کو ایک فارم مکمل کرنے میں مدد مُہیا کریں گے۔  آپ کی اپائنٹمنٹ کے لئے ہم آپ کو ایک مُترجم مُہیا کرسکتےہیں اگرآپ انگریزی نہیں بول سکتے۔

ہم آپ کےرشتہ دار کو تلاش کرنےکا وعدہ نہیں کرتےلیکن ہم اُس مُلک میں اپنے ساتھیوں سے رابطہ کریں گےاور جیسےہی ہمیں کوئی خبرملتی ہےہم آپ کومُطلع کریں گے۔

ہم یہ بھی معائنہ کرسکتےہیں کہ کیا آپ کا خاندان آپ کو ڈھونڈ رہا ہےاورہم آپ کی تصویرٹریس دی فیس ویب سائٹ میں شامل کرسکتےہیں۔

اگرآپ برطانیہ میں رہائش پذیرنہیں ہیں

اگرآپ اس وجہ سے ہماری سروس استعمال نہیں کرسکتےکہ آپ برطانیہ میں نہیں رہتےتو آپ اپنے مُلک rel="noopener noreferrer" میں موجود ریڈکراس یا ریڈکریسنٹ سےرابطہ کرسکتےہیں۔

اگرآپ جنگ، قُدرتی آفت یا ہجرت کی وجہ سے علیحدہ نہیں ہوئے

اگرہم آپ کی مدد نہیں کرسکتےتوایسی اورتنظیمیں ہیں جوآپ کی مدد کےقابل ہوسکتی ہیں۔

کیا آپ نے یہ سروس پہلے استعمال کی ہے؟ برائےمہربانی when form is available ہمیں اپنا تبصرہ (فیڈ بیک) مُہیا کریں۔