Get help as a refugee - Urdu

مہاجریا پناہ کےطلب گار کے طورپر مدد حاصل کریں

اگرآپ مہاجر، پناہ کےطلب گاریا قابل زد تارک الوطن ہیں توبرٹش ریڈ کراس آپ کی مدد کرسکتا ہے۔

ہم کیسے مدد کرسکتےہیں

اگرآپ مہاجر، پناہ کےطلب گاریا قابل زد تارک الوطن ہیں توبرٹش ریڈ کراس آپ کی مدد کرسکتا ہے۔

ہم کیسے مدد کرسکتےہیں

ہم مہاجرین، پناہ کےطلب گاران اور دیگرقابل زد تارکین وطن کی فوری ضروریات پوری کرنے کےحوالےسےمدد کی پیشکش کرتےہیں۔ اُس مدد کا انحصارجس کی ہم پیشکش کرتےہیں، اس پرہےکہ آپ کہاں پرہیں۔ اس میں شامل ہوسکتا ہے:

  • خوراک کے پارسل (فوڈ پارسلز) اورووچرز
  • نقد رقم کی معمولی مقداریں
  • کپڑے
  • ذاتی حفظان صحت کی اشیاء
  • کمبل
  • نوزائیدہ بچوں کی اشیاء

ہم مزید مدد کی پیشکش کرنے کے قابل بھی ہوسکتےہیں۔ آپ کےحالات اوراس پرانحصارکرتےہوئےکہ آپ کہاں رہتےہیں، اس میں شامل ہوسکتےہیں:

  • سفرکرنےکےلئے ووچرز
  • بینیفٹس اورکیرئیر کےبارےمیں مشورہ
  • صحت کی دیکھ بھال ۔ کسی جی پی یا ڈینٹسٹ کے پاس اندراج کروانے میں مدد
  • آپ کے ساتھ اپائنٹمنٹس پرجانا
  • برطانیہ میں زندگی کا عادی ہونے میں مدد
  • سازگاری ۔ اپنے مقامی علاقے سے واقفیت کرنا
  • جذباتی تعاون
  • خاندان کو دوبارہ اکٹھا کرنا
  • دیگرلوگوں سے ملنا

اپنی نزدیک ترین رفیوجی سروس تلاش کرنا

جب آپ ہم سے رابطہ کرتےہیں، تو ہمارے تربیت یافتہ کیس ورکرز میں سے ایک یہ دیکھنے کےلئےآپ کی ضروریات کی تشخیص کرے گا کہ کیا ہم مدد کرسکتےہیں۔ اگرہم مدد نہیں کرسکتے، تو ہم آپ کی رہنمائی کسی ایسی سروس کی طرف کردیں گے جو مدد کرسکتےہیں۔

اگرآپ انگریزی نہیں بول سکتےتوہم آپ کو ایک مُترجم مُہیا کریں گے۔

ہم سیاسی یا مذہبی نہیں ہیں، ہم آپ کی اطلاع حُکام کونہیں دیں گےاورہماری مدد مُفت اور رازدارانہ ہے۔

اپنی مقامی سروس کو کیسےاستعمال کیا جاسکتا ہے

اس بات کا انحصارکہ آپ ہماری مدد کیسےحاصل کرتےہیں، اس پرہےکہ آپ کہاں پرہیں۔ مندرجہ ذیل کےبارےمیں جاننےکےلئے اپنے نزدیک ترین رفیوجی سنٹر سے رابطہ کریں:

  • واک ان (اگریہ ایک ڈراپ ان سنٹرہے)
  • اپائنٹمنٹ بنوانےکےلئے
  • اگرآپ کو کسی اورادارے کی طرف سےریفرکئےجانےکی ضرورت ہے۔

کیا آپ نے یہ سروس پہلے استعمال کی ہے؟ برائے مہربانی ہمیں اپنا when form is available تبصرہ (فیڈ بیک) مُہیا کریں۔

اگرآپ کو کوئی یہاں لے کرآیا ہے

ہم آپ کی مدد کرنے کے قابل ہوسکتےہیں اگرآپ ایک ایسے مہاجریا پناہ کےطلب گار(اسائلم سیکر) ہیں جسے کوئی یہاں لےکرآیا ہے۔

اُس مدد کے ساتھ ساتھ جوآپ ایک مہاجرکےطورپرحاصل کرتےہیں، ہم آپ کواس بارےمیں بھی تعاون اورمشورہ مُہیا کرسکتےہیں کہ آگے کیا کرنا ہےاورکہاں سے مزید مدد حاصل کرنی ہےاگرآپ کوکوئی یہاں پر لےکرآیا ہے۔

نوجوان مہاجرین کےلئے مدد

آپ برطانیہ کے کُچھ علاقوں میں مدد حاصل کرسکتےہیں اگرآپ 15 سے 25 سال کی عُمرکےدرمیان کوئی مہاجرہیں۔

ایک نوجوان مہاجرکےطورپر مدد حاصل کریں

خاندان کو دوبارہ ملانا (خاندانی روابط بحال کرنا)

اگرآپ ایک مہاجرہیں تو ہم مندرجہ ذیل کےذریعےآپ کےخاندان کو اکٹھا کرنے میں آپ کی مدد کے قابل ہوسکتےہیں:

  • ویزا کی درخواست کےمعاملےمیں مدد
  • آپ کے خاندان کےلئےفلائٹس کا بندوبست تاکہ وہ آپ کےساتھ شامل ہوسکیں(فیملی ری یونین ٹریول اسسٹنس)۔

برطانیہ کے کُچھ حصوں میں ہم صرف فیملی ری یونین ویزا کےلئے درخواست دینے میں مدد کرسکتےہیں اورہوسکتا ہےاس کےلئے انتظارکی لسٹ موجود ہو۔

اپنی [مقامی سروس] (رفیوجی سروس لسٹنگزسرچ کا لنک) سےیہ جاننےکےلئےرابطہ کریں کہ کیا وہ خاندان کو دوبارہ اکٹھا کرنے میں مدد کی پیشکش کرتےہیں۔

پڑھیںبرٹش ریڈ کراس کی فیملی ری یونین کے بارےمیں رہنمائی۔